وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
یومِ اظہارِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر فرخ حبیب نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اسرائیل نے طاقت کے نشے میں فلسطینوں کا قتل کیا، بربریت پر خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے اٹھایا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ نے امت مسلمہ کی بہترین ترجمانی کی۔
Comments are closed.