بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا،مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا۔

مریم اورنگ زیب نے اپنے ایک بیان میں عطاء تارڑ کو ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کی مذمت کرتے کہا ہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے، عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے۔

نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظورکرلی گئی۔

مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا، دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فسطائی ذہنیت والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.