بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرآباد، ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے گئے

آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں حلقہ ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان کے مطابق 2 پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے میں بیلٹ پیپر ضائع ہوئے، مزید 2 پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں ۔ پیپلز پارٹی 9 اور (ن) لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی

محمد غضنفر خان کے مطابق ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گزشتہ روز آزاد کشمیر میں ہونے والے میں الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  گزشتہ روز آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا، 2016ء کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.