بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا مثبت کی شرح 7 فیصد سے متجاوز

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3ہزار 752 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا سےاموات کی تعداد23 ہزار48 تک جا پہنچی ہے،  گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار947 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 799مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 67ہزار 92 ہوچکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 833ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار 238مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 944 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 925  ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 420ہو گئیں۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 780 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 793 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 571مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 325 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.