بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر  الیکشن: پی ٹی آئی 13، ن لیگ 2 اور پی پی2 نشست پر کامیاب، گنتی کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے 17کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13، مسلم لیگ ن کی 2اور پیپلز پارٹی نے بھی 2نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

اسی طرح حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید  15343 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز  کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے  چوہدری رخسار احمد  20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 18 پونچھ 1 سے موصولہ 44 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبد القیوم نیازی 5 ہزار 7 سو 92 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے چوہدری یاسین گلشن 4 ہزار ایک ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پیپلز پارٹی کے امجد یوسف 3 ہزار 295 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

یل 17 باغ حویلی کہوٹہ کے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور 10460 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیر 6685ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار 2928ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

You might also like

Comments are closed.