بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی ویو پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کیلئے آپریشن کی تیاری

کراچی سی ویو پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کے لیے آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں،حکام جہاز سے پہلے تیل نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جہاز کے قریب شاول سے بھی کام جاری ہے۔

کراچی کے سی ویو سائل پر پھنسے سپلائی جہاز کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے ۔

سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.