بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ، عطا تارڑ

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا۔

عطاء تارڑ وزیرآباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے بطور وکیل خود بھی دلائل دیے۔

نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظورکرلی گئی۔

عطاء تارڑ  نے کہا کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا، رات مجھے پیغام دیا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں آواز اٹھاتا ہوں سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا، جھگڑا ہوا لیکن پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.