پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

عمران خان کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں  دوران نماز ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائن پشاور میں نماز کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے انٹیلیجنس میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس کو مزید بہتر بنائیں اور پولیس کو مناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے بھی پشاور مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہو جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.