عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل غائب ہوگئی۔
عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر جج ظفر اقبال نے سوال پوچھ لیا۔
جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کی حاضری پر دستخط کی فائل کدھر گئی؟
اس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایس پی نے فائل مجھ سے لی تھی۔
ایس پی نے عدالت کے روبرو کہا کہ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کے حاضری پر عمران خان کے دستخط ہوئے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے چوٹ لگی ہے، میرے پاس دستخط شدہ درخواست نہیں ہے، درخواست شبلی فراز کو دی گئی تھی۔
اس پر جج نے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے، قانونی ریکارڈ ہے، اسے ڈھونڈیں۔
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایس پی ثمین ملک جھوٹ بول رہے ہیں، اس پر ایس پی نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کے دستخط ہوئے یا نہیں، مجھ پر تشدد ہوا۔
Comments are closed.