پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

عمران خان کی اسلام آباد روانگی معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد روانگی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد جائیں گے۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدے داروں نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے تنظیم کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری شروع کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.