پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

قومی اسمبلی میں وزرا کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش

قومی اسمبلی میں وزرا کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

 ایوان سے وزرا کی غیر حاضری اور عدم توجہ پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا، اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول اسکواڈ کیلئے 8 نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔

غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کیلئے 5 کروڑ 73 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کی گاڑیاں خریدی ہیں، 25 وفاقی وزرا، وزرائے مملکت نے 2022 میں غیر ملکی دورے کیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عامر ڈوگر اور آپ سب نے استعفوں کی منظوری کیلئے خود درخواست کی تھی۔

ان غیر ملکی دوروں پر 6 کروڑ 52  لاکھ سے زائد خرچ کیے، سب سے زیادہ اخراجات وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے بیرون ملک دوروں پر 1 کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ آئے۔

اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں پر 24 لاکھ 91 ہزار، مفتاح اسماعیل کے غیر ملکی دوروں پر 45 لاکھ، مریم اورنگزیب کے غیر ملکی دورے پر 6 لاکھ 49 ہزارخرچ آئے جبکہ شیری رحمان کے غیر ملکی دوروں پر 49 لاکھ 17 ہزار 454 روپے خرچ ہوئے۔

 اس پر غوث بخش مہر نے کہا کہ ہمارا ملک شدید مالی مشکلات سے گزر رہا ہے اور وزرا غیر ملکی دوروں پر کتنی رقم خرچ کرچکے ہیں، یہ کیا نان سینس ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.