پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

بلدیہ ٹاؤن میں ساتویں جماعت کی طالبہ کی اسکول میں خودکشی کی کوشش

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں کریسنٹ پبلک اسکول میں پیش آیا۔

ساتویں جماعت کی طالبہ لائبہ فاروق نے اسکول کی عمارت سے کودنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے بچالیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی بچی کریسنٹ اسکول میں ہی پڑھتی ہے۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ بچی نے مبینہ طور پر گھر پر بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پیر کو وہ اسکول آئی اور شام کو اسکول میں بچی کی جانب سے دوبارہ خودکشی کی کوشش کی گئی۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے عقلمندی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسکول کی چھت پر پہلے بچی کا ہاتھ پکڑا اور پھر اوپر کی جانب کھینچ لیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر بچی نے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کی جانب سے مزید وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.