بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

ملک کی کنجیاں 2018ء میں اناڑی کے سپرد کی گئیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کئی برس سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، 2018ء میں ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کےسپرد کردی گئیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کے خلاف 3 انکوائریاں چلنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اناڑی نے وہاں پھینکا ہے، جہاں اگر ہم منہ موڑتے تو ملک کا نقصان ہو جاتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ملک کی معیشت ہمارے گلے پڑی ہے، سوچ رہے ہیں کیسے حل کریں، ہم ایک سے دو سال میں ملک کے مسائل حل کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.