بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

رمضان المبارک میں سعودی عرب کا موسم کیسا رہے گا؟

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان المبارک میں درجہ حرارت میں اضافے اور معمول سے زیادہ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مارچ کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک بڑھ جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے کچھ حصوں میں گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران 23 سے 31 مارچ تک درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رمضان المبارک کے دوران یکم تا 20 اپریل سعودی عرب کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ریاض، حائل، القصیم، الجوف، شمالی سرحدی علاقوں، مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان کے علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.