بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

یاسمین راشد کی اعجازشاہ کے ساتھ آڈیو کی تصدیق

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے اعجازشاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی تصدیق کردی۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پارٹی کی صدر ہوں، کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاوں گی؟

انہوں نے کہا کہ 23 گھنٹے ہوگئے ہیں ہمارے لوگ سڑکوں پر ہیں ان پر شیلنگ اور تشدد کیا جارہا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آڈیومیں کوئی متنازع بات نہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ ئی ہے۔

اعجاز شاہ سے گفتگو کی منظرِ عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ ہم وہی کر رہے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر فوری پہنچیں، جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا۔

یاسمین راشد کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب نے یہ بات ڈائریکٹلی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.