منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

جنوبی کوریا اور امریکا کی 5 برسوں میں ہونے والی سب سے بڑی عسکری مشقیں

جنوبی کوریا اور امریکا نے پچھلے 5 برس کے دوران اپنی سب سے بڑی عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

’فریڈم شیلڈ‘ نامی مشقیں آج سے اگلے 10 روز تک جاری رہیں گی، ان کا مقصد شمالی کوریا کی جارحیت میں اضافے کے سدباب کیلئے تیاری کرنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقوں کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے رواں ماہ بتایا تھا کہ وہ اور واشنگٹن کی اسپیشل فورسز ’ٹیک نائف‘ نامی مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں جن میں شمالی کوریا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مشق کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کی طرف سے امریکا یا دیگر ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں سے شمالی کوریا کو بہت تحفظات ہوتے ہیں، وہ ان مشقوں کو اپنے ملک پر قبضے کے مترادف سمجھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.