منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ، حور فواد نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ میں پاکستانی اسٹار حور فواد نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

14 سالہ حور فواد نے انڈر 17 ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے لبنان کی نمبر ون پلیئر فاطمہ الدک دوکی کو 3-0 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ عراق کی اینا نورالدین کو بھی حور نے 3-0 سے زیر کیا، جارڈن کی حریف سے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد حور فواد کو کامیابی حاصل ہوئی، جارڈن کی رینڈ الحسنی کو 5-2 کے مارجن سے انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کو ہیروز پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

14 سالہ حور فواد پاکستان نمبر تھری اور جونیئر نمبر ون پلیئر ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ عراق کے شہر سلیمانیہ میں کھیلی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.