منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

خرم لغاری کا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن اسمبلی خرم لغاری نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ٹکٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی میرے مقابلے میں لڑ سکتے ہیں، یہ جمہوریت ہے۔

دوسری جانب خرم لغاری کے والد چنوں خان لغاری نے کہا کہ پی پی 276 اور پی پی 277 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

صحافی نے چنوں خان لغاری سے سوال کیا کہ آپ کہ بیٹے خرم لغاری کہہ رہے ہیں کہ وہ آپ کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔

چنوں خان لغاری نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اسے ہی پتہ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پی ٹی آئی رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خرم لغاری نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا، ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.