منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کراچی: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کارکنان کا مختلف علاقوں میں احتجاج

کراچی کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ 

شہرِ قائد کے علاقے قائدآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔

ملیر مرغی خانہ اسٹاپ پر دونوں سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی گئی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ 

شہر سے اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، ٹھٹھہ اور بدین جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ شہر کی طرف آنے والا ٹریفک بھی مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔

لانڈھی داؤد چورنگی، مرزا آدم خان روڈ پر آئی سی آئی برج کے قریب احتجاج کیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کارکنان نے نارتھ کراچی فور کے چورنگی، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج کیا۔ 

شاہین کمپلیکس اور اورنگی بنارس چوک پر بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ 

مرزا آدم کی جانب آئی سی آئی پل کے دونوں اطراف بند پی ٹی آئی کے کارکن دوبارہ احتجاج کرنے کےلیے روڈ پر آ گئے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

گلستان جوہر کی جانب کامران چورنگی پر احتجاج کی وجہ سڑک بند ہوگئی۔ٹریفک کو جوہر چورنگی سے سمامہ کی طرف اور کامران چورنگی نواز شریف اسکیم کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر مچھلی کٹ کی جانب نیپا و حسن اسکوائر دونوں ٹریک پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ ٹریفک کو حسن اسکوائر سے غریب آباد اور نیپا کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ کے قریب الاصف اسکوائر پر ہائی وے پر احتجاج ختم ہوگیا ہے۔

کیپری سے گرو مندر گرین لائن بس اسٹاپ جانے والا روڈ احتجاج ختم ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔

شاہین کمپلیکس چوک کو بھی احتجاج ختم ہونے پر ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ کلفٹن میں تین تلوار چوک کے قریب احتجاج جاری ہے تاہم ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

کورنگی میں ہینو چوک پر بھی احتجاج جاری ہے۔ نیشنل ہائی وے پر قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے دونوں طرف احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

نیٹی جیٹی پل پر احتجاج کے دوران رکن اسمبلی شاہنواز جدون سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آٹھ بجے گلستان جوہر جانب کامران چورنگی کے قریب احتجاج ختم ہوگیا۔ جوہر چورنگی سے صفورا آنے جانے والے روڈ کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.