منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کیملا اور کیٹ نے ’کامن ویلتھ ڈے‘ پر شرمندگی سے خود کو کیسے بچایا؟

کوئین کنسورٹ کیملا اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن نےکامن ویلتھ ڈے سروس کے دوران خود کو ایک ناخوشگوار واقعے سے بچالیا۔

کیٹ مڈلٹن اور کیملا پارکر کامن ویلتھ ڈے پر ویسٹ منسٹر ایبے میں  داخل ہوتے ہوئے شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنی شاندار ہیٹس کو ہاتھ سے تھامے ہوئے نظر آئیں۔

سالانہ کامن ویلتھ ڈے سروس میں شریک ہوتے ہوئے کیملا اور کیٹ دونوں مسکرا رہی تھیں جبکہ دونوں نے اپنی ہیٹس کو تیز ہوا کے جھونکے سے اُڑنے کے ڈر کی وجہ سے تھاما ہوا تھا۔

اس لمحے نے 2018ء میں شہزادی یوجینی کی شاہی شادی کی یاد تازہ کردی کیونکہ اس شادی کی تقریب میں زیادہ تر مہمان ہوا کے تیز جھونکوں کے درمیان اپنی ہیٹس سنبھالتے ہوئے نظر آئے ۔ 

یہی نہیں بلکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی کھلی گاڑی میں رخصتی بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.