منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کراچی: پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ اس دوران پولیس ریفری بنی رہی۔

جھگڑے اور ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو کے مطابق جھگڑے کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، پولیس کے پہنچنے پر تصادم ہو گیا۔

ویڈیو میں میں ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکار تماشہ دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے کا تنازع مختار تنولی اور وسیم کے مابین ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد مختار اور مدثر زخمی ہو گئے، جبکہ اس دوران پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.