منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

شاہ چارلس کا ’کامن ویلتھ ڈے‘ پر ملکہ الزبتھ کو خراجِ عقیدت

برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے کامن ویلتھ ڈے کے خطاب میں آنجہانی ملکہ الزبتھ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شاہ نے کامن ویلتھ ڈے پر اپنے خطاب میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’کامن ویلتھ ڈے میری پیاری ماں، آنجہانی ملکہ الزبتھ کے لیے ہمیشہ ایک خاص فخر کا موقع رہا، یہ دن پوری کامن ویلتھ فیملی کےلیے بہت خاص ہے، جس کی خدمت کے لیے ملکہ نے اپنی طویل اور قابل ذکر زندگی وقف کی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ملکہ کی جانشینی میں بطور سربراہ کامن ویلتھ، مجھے ان کی مثال سےاور ان تمام چیزوں سے جو میں نے کامن ویلتھ میں اتنے سالوں کے دوران غیر معمولی لوگوں سے سیکھیں بڑی ہمت ملتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’کامن ویلتھ سے میری اپنی زندگی بھی مستقل جوڑی رہی لیکن پھر بھی اس میں موجود مختلف پہلو مجھے مسلسل حیران اور متاثر کرتے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اچھائی کی طاقت کے طور پر موجود کامن ویلتھ کی صلاحیت ہماری اعلیٰ ترین خواہش کا تقاضا کرتی ہےاور اس کا وسیع پیمانہ ہمیں متحد ہونے اور جرأت مند ہونے کا چیلنج دیتا ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.