منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

ملکی حالات کے باعث اس وقت فوج الیکشن ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہے، وزارت دفاع

وزارت دفاع نے الیکشن ڈیوڈی کےلیے فوجی اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا اور کہا کہ ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

وزارت دفاع کے حکام کے مطابق فوج کے بنیادی فرائض میں سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

وزارت دفاع کے حکام نے چیف الیکشن کمشنر کو یہ جواب پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کا اثر فوج پر بھی ہے۔

حکام وزارت دفاع کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر فیصلہ حکومت کرے گی۔

وزارت دفاع کے مطابق حکومت کا فیصلہ ہو گا کہ فوج کو بنیادی فرائض منصبی کی انجام دہی تک محدود رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق حکومت کا فیصلہ ہوگا کہ فوج کو ثانوی فرائض یعنی الیکشن ڈیوڈی پر مامور کرتی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی صورت میں فوج کوئیک رسپانس موڈ میں دسیتاب کی جاسکتی ہے، الیکشن میں اسٹیٹک موڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینا ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.