منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

آئرلینڈ اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں ردوبدل

آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ردو بدل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم 9 اپریل کو سری لنکا پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 16 اپریل اور دوسرا ٹیسٹ 24 اپریل سے شروع ہو گا۔

اس سے قبل دورے میں ایک ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے بورڈز نے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.