پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

جامعہ نعیمیہ لاہور کے مفتیان کرام نے توشہ خانہ قانون کو غیرشرعی قرار دے دیا

 لاہور کی جامعہ نعیمیہ نے حکومتی شخصیات کی جانب سے توشہ خانہ قانون کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔

جامعیہ نعیمیہ سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ اشیا کی کم قیمت پر لینا شرعی لحاظ سے امانت میں خیانت ہے، توشہ خانہ کے تحائف ملک وقوم کی امانت ہیں، تحائف کو عوامی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے۔

فتوے میں کہا گیا کہ احادیث مبارکہ کے مطابق حکومتی عہدیداروں کو ملے تحائف ریاستی خزانے میں جمع ہوں گے، حکومتی عہدے پر فائز شخص کو ملا تحفہ ملکیت میں رکھنے پر رسول اللّٰہ ﷺ نے تنبیہ فرمائی ہے۔

 جامعہ نعیمیہ کے مفتیان کرام نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ توشہ خانہ مروجہ قانون تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں۔

فتویٰ جاری کرنے والوں میں ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی عمران حنفی،  مفتی ندیم قمر اور مفتی عارف حسین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے  توشہ خانہ کا تقریباً 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا گیا۔  کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا 2002 سے 2023ء تک کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا گیا۔

ویب سائٹ پر توشہ خانہ سے متعلق 466 صفحات کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.