منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی

بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ 

کار ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جولائی تا فروری کاروں کی فروخت میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

کمپنیوں کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کاروں کی فروخت ایک لاکھ یونٹس تک محدود رہی۔ 

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز کی فروخت 50 فیصد کمی کے ساتھ 18 ہزار یونٹس رہی جبکہ بس اور ٹرکس کی فروخت میں 30 فیصد کمی ہوئی جس کے اس دوران صرف 3 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.