پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تصدیق نہیں کرسکتے، 16 کو بچایا گیا، پاکستانی سفیر

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے، 16 کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر علی جاوید نے بتایا کہ کلابریا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 16 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کیے گئے پاکستانیو ں نے بتایا کشتی پر 20 پاکستانی سوار تھے 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت کشتی حادثے میں جاں بحق  ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

علی جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نائب سفیر فرحان احمد نے متعلقہ جگہ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والی کشتی پر سوار پاکستانیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات زیر گردش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اطالوی ساحل پر کشتی حادثے میں غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.