پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

شمالی آئرلینڈ تجارتی سمجھوتہ، برطانیہ اور ای یو میں اتفاق

شمالی آئرلینڈ تجارتی سمجھوتے پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلئین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے منصوبے کے تحت اشیا کیلئے گرین اور ریڈ لین متعارف کرائی جائیں گی۔

موجودہ اسپیکر نے کہا کہ بیٹی بوتھرائیڈ متاثر کن خاتون ہی نہیں متاثر کن سیاستدان بھی تھیں۔

گرین لین سے گزرنے والی اشیا کو چیک نہیں کیا جائے گا اور کاغذی کارروائی بھی کم ہوگی، ری پبلک آئرلینڈ اور ای یو جانے والی اشیا ریڈ لین سے گزریں گی اور چیک بھی ہوں گی۔

کامیاب مذاکرات سے بریگزٹ کے بعد سے جاری تنازع ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.