پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے جبکہ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں 7 پیسے کم ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھ کر 260 روپے بھی ہوا لیکن پھر ڈالر کا بھاؤ گرنے کا رجحان رہا۔ 

کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کا بھاؤ 48 پیسے کمی سے 259 روپے 50 پیسے بھی رہا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 7 پیسے کمی پر 259 روپے 92 پیسے پر ہوا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا جہاں کمی کے بعد ڈالر کا ریٹ 265 روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.