پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

شاداب خان کے ساتھ ایک مذاق کیا جو گزر گیا، حارث رؤف

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ شاداب خان کے ساتھ ایک مذاق کیا جو گزر گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے ہم سب اکٹھے کھیل رہے ہیں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شاداب نے بات نہ کی تو میں کہوں گا کہ آپ کی قسمت میں آؤٹ تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر سمٹ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، کراؤڈ ہمیں بہت سپورٹ کرتا ہے، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ کراؤڈ کو تفریح فراہم کریں۔

حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے بولنگ یونٹ کو ایک دوسرے پر یقین ہے جو رول بھی کسی کو دیا جاتا ہے وہ اس کو پورا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب بولرز ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں، فاسٹ بولر کپتان کو دوسرے بولرز کی نفسیات اور سوچ کا علم ہوتا ہے وہ جس طرح تبدیلیاں کرتا ہے اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کا اپنا پلان ہوتا ہے، ہم نے پلان کے مطابق ٹاس جیت کر بیٹنگ کی، ہمیں اپنی بولنگ پر یقین ہے کہ ہم دفاع کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ ہم پر یقین رکھتی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے کھلاڑیوں کو اتھارٹی دی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.