مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا آج آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان سیاست کے حوالے سے اس الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں۔
جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن پاکستان کی سلامتی کےلیے اہم ہیں، سیاست کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان الیکشن کو زندگی اور موت کا مسئلہ مت بنائیں۔
جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018ء کی طرح نتائج بدلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان میں نتائج کو بدلا گیا وہی ری پلے نظر آرہا ہے۔
Comments are closed.