حساس اداروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خطرات بہت زیادہ اور شدت کے ہیں، الیکشن نہ کروائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔
حساس اداروں نے آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خطرات گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے اجلاس میں آئی بی سے جوائنٹ ڈائیریکٹرز خیبرپختونخوا، پنجاب، آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر پنجاب، کے پی اور اسلام آباد، اور سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جی خیبر پختونخوا اور پنجاب شریک ہوئے۔
عمران، بلاول اور فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرات
ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی مخالفت کردی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمران خان، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ انتخابات کے نتائج کسی ایک جماعت نے ماننے سے انکار کیا تو نیا تنازع بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی منظوری دی جا چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس ضمن میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کیا تھا۔
صدرِ پاکستان نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔
Comments are closed.