بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاقب جاوید کی ٹیم پر تنقید، حیدر اور خوشدل کی جگہ فخر کو ٹیم میں لانے کی تجویز

ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھی قومی ٹیم کی اپروچ پر تنقید کی اور کہا کہ فخر زمان کو حیدر علی یا خوشدل شاہ کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں لانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں، جہاں مسئلہ ہے وہاں کپتان پرفارمنس دیتا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نمبر چار پر کھیلیں گے تو دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان اور محمد رضوان کو ایسے حالات میں اوپننگ کرنی چاہیے۔

بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بولرز اپنی سب سے بہترین گیند کریں تو زیادہ وکٹیں ملنے کا موقع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے فاسٹ بولرز کسی اور ٹیم کے پاس نہیں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ مکمل ہے، بولنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔

عاقب جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ فخر زمان کو حیدر علی یا خوشدل شاہ کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں لانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.