پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

شیخ رشید سسرال جانے کے بجائے پتلی گلی سے بھاگ گئے، منظور وسان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہو پائے گی، عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدسسرال جانے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ گئے، عمران خان عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھا ہے۔

اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے متعلق نیا خواب دیکھا ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لیے تحریک شروع کی کامیاب نہیں ہوں گے، اس تحریک میں چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں وہ ضمانتوں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.