پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

بارکھان بم دھماکا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلیں پہلے سے کھڑی نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک شخص تیسری موٹرسائیکل کھڑی کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

پھر ایک دم سے دھماکا ہو جاتا ہے اور آگ کا شعلہ لپکتا ہوا نظر آتا ہے۔

دھماکے سے چند لمحے قبل فوٹیج میں 2 بچیاں بھی قریب سے گزرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں، یہ دونوں بچیاں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گئی تھیں۔

گزشتہ روز رکھنی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بارکھان کی تحصیل رکھنی کے بازار میں حجام کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا تھا۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ، ر یسکیو کے عملے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ڈی جی خان اسپتال روانہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.