پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی عدم پیشی پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ مجھ پر فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، میری عدم پیشی پر درخواست مسترد کی گئی۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کی بنا پر نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.