پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے: عدالت کی ایس ایچ او کو ہدایت

اسلام آباد کی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے خلاف درج کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیس کی سماعت کے دوران آج لکھی گئی ضمنی کے ہمراہ مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او پیش ہوئے۔

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کے کہنے پر ہوا ہے۔

جج نے سوال کیا کہ کیا مدعی نے عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت دیا ہے؟

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے بتایا کہ یو ایس بی موجود تھی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔

جج نے ان سے کہا کہ یو ایس بی کا ذکر نہ کریں، اس میں عمران خان موجود نہیں، عمران خان کے ایماء سے متعلق کوئی ثبوت ان کے خلاف ہے تو بتائیں؟

جج نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ عمران خان کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.