پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

انسانی ٹریفکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ انسانی ٹریفکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں انسانی ٹریفکنگ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہماری شراکت نے اس مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ چکی ہے، باہمی تجارت تقریباً 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ہم نے صحافیوں، اراکین پارلیمنٹ اور جوڈیشل افسران کو اس متعلق تربیت دی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ انسانی ٹریفکنگ کے بارے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.