پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محکمۂ تعلیم

محکمۂ تعلیم سندھ نے کراچی میں آج اسکولوں کی چھٹی کی تردید کر دی ہے۔

محکمۂ تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

کراچی میں خالد رضا کے قتل کے خلاف فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں خالد رضا کے قتل کے خلاف فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ آج تمام نجی اسکول کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں فائرنگ سے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.