پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل کے مطابق راؤ انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، وہ کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

راؤ انوار کا نام نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.