جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار اور شہری شہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔

خود کش دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔

دھماکا ہونے کے کچھ دیربعد ہی ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.