بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہراہِ قراقرم ٹریفک کیلئے کھول دی گئی: ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قراقرم ہائی وے کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او نے دن رات انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔

گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے راستے بند ہو گئے تھے، تاہم شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے۔

قراقرم ہائی وے 20 جولائی کو گلگت بلتستان میں بارشوں کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔

قراقرم ہائی وے تتہ پانی اور رائے کوٹ کے درمیان 20 مقامات پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم اور مشکل حالات کے باوجود ایف ڈبلیو اوکی ٹیموں نے دن رات کام کر کے سڑک کھولی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایف ڈبلیو او کی انتھک محنت کی وجہ سے بند ہوئے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں، اب قراقرم ہائی وے پر ہر قسم کا ٹریفک جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.