کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے قبضہ گروپوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت پولیس کا اہم اجلاس ہوا، جس میں گدا گروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس پیز کو جرائم پیشہ افراد، قبضہ گروپوں کی لسٹیں فراہم کردی گئیں۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے ڈکیتی، رہزنی، چوری اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کا حکم دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے سی آئی اے کو اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفرورں کی گرفتاریوں کا حکم دیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے محکمہ صحت سے مل کر نشے کے انجکشن اور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز سیل کروانے کا حکم بھی دیا۔
Comments are closed.