بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارسی انداز کی قالین میں لپٹی سوویت دور کی کار

روسی فیڈریشن میں سابق سوویت دور کی بہت ساری باقیات بکھری ملیں گی لیکن بعض ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو آپکی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں جیسی کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ پرانی زیگولی کار ہے جو کہ فارسی انداز کی قالین سے سجائی گئی ہے اور حال ہی میں اسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سوویت دور میں زیگولی واز، نہایت ہی مقبول اور قابل اعتماد ماڈل کی کار ہوا کرتی تھی اور یہ سوویت روس میں بن کر دنیا بھر میں برآمد کی جاتی تھیں۔

سوویت یونین سے باہر اسے زیگولی کی بجائے لاڈا کے برانڈ نام سے برآمد کیا جاتا تھا اور اگر آپ روسی نہ بھی ہو تو اس کار کو پہنچان لیں گے کہ یہ سوویت دور کی یا موجود رشیئن فیڈریشن سے متعلق ہے۔ 

لیکن مذکورہ بالا قالین میں لپٹی سجی ہوئی کار کی وجہ شہرت اس پر لپٹی  فارسی انداز کی قالین ہے، یہ قالین ایک دور میں تمام کمیونسٹ ملکوں میں پسند کی جاتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.