is a dating site right for me gumtree worldwide emo dating site www dateinasia sign in ei-eng

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی 20 کپ: نادرن نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ایونٹ میں سدرن پنجاب کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

ایونٹ کے 10ویں میچ میں نادرن نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

سدرن پنجاب کے کپتان صہیب مقصود نے 75 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں آغاسلمان 24، عامر یامین 23 اور خوشدل شاہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔

یوں سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 175رنز ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

نادرن کی طرف سے محمد موسیٰ نے 3، محمد نواز، حارث رؤف اور عماد وسیم نے 1،1 مخالف کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

نادرن نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 177 رنز کے ساتھ فتح اپنے نام کرلی۔

نادرن کی طرف سے محمد نواز نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی نے 40، شاداب خان نے 30، ناصر نواز نے 24 اور عماد وسیم نے 14 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کے حسن خان نے 2، عمر خان اور محمد الیاس نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.