بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی امریکی قید سے رہا، کابل پہنچ گئے

امریکا کی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

امریکی جیل سے رہائی کے بعد سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کابل پہنچ گئے۔

قطر میں موجود طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد نعیم نے تصدیق کی ہے کہ حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ آج کابل پہنچے ہیں۔

’’بشیر نور زئی گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے‘‘

افغان میڈیا کے مطابق سینئر طالبان رہنما بشیر نور زئی امریکا کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے تاہم وہ گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ طالبان رہنما بشیر نور زئی کو آج صبح کابل ایئر پورٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔

’’بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے‘‘

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں 2005ء میں امریکا میں گرفتار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.