سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے پر گر گیا، پولیس کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.