meet asian guys asain women neyo ethnicity asian dating uk free to love someone like you be kind be sweet be a gentleman

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا سے مزید 43 اموات

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 43 افراد انتقال کر گئے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ میں سے 469 مثبت آئے، اس طر ح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد کی سطح پر آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 62 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 136 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔

حیدر آباد میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 559 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 139 مثبت رہے اور شرح 8 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 ہزار 459 ٹیسٹ میں سے 413 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.