بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز طلب کر لی، الیکشن کمشنر پنجاب

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔

‘جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز کے 1 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

غلام اسرار خان نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشن کے باہر گشت کریں گے، جبکہ پریزائیڈنگ افسر نتائج آر او کو پہنچانے تک کہیں نہیں جا سکتے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگق پنجاب کے سینئر نائب…

الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر ابتدائی نتائج آر او کو واٹس ایپ کرنے کے پابند ہوں گے، امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نتائج لیئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔

الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کیئے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.