بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حقانی خاندان طالبان کی ’اسلامی امارت‘ کا حصہ ہے: ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کے افراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی ’اسلامی امارت‘ کا حصہ ہے، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہے۔

افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا، ہم امریکا اور دیگر ممالک کے جارحانہ بیانات، داخلی امور میں مداخلت کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

ذبیح اللّٰہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس طرح کے بیانات ماضی کے ناکام تجربات کی تکرار ہیں، سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے ان غلط پالیسیوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے کابل اور دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کے حوالے سے رہنما ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.